اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق داعش نے اپنے تازہ ترین انسانیت سوز جرائم کے تحت مزید دو سوتیس عام شہریوں کو موصل میں گولی مار دی ہے - عراقی پارلیمان میں انسانی حقوق کے سربراہ عبدالرحیم الشمری نے کہاکہ داعش کے عناصر صوبہ نینوا میں بدستور انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں -
انہوں نے بتایا کہ داعش کے عناصر نے موصل میں مختلف محلوں سے ایک سو نوے عام شہریوں کو یرغمال بنالیا اور پھر انہیں حمام العلیل علاقے میں گولی مارکر جاں بحق کردیا داعش کے عناصر نے العریج گاؤں میں بھی بیالیس عام شہریوں کو گولی ماردی-
عراقی پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ نے عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی سے کہا ہے کہ وہ موصل سے ان شہریوں کو باہر نکالنے کے لئے جنھیں داعش کے عناصر انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں ہیلی کاپٹر کی سہولتیں مہیا کرائیں - موصل میں داعش کے عناصرنے پچھلے ایک ہفتے کے دوران بہت سے لوگوں کا قتل عام کیا ہے -
۔۔۔۔۔۔۔
/169